کچھ نہ پوچھو کیوں ہوا کیا کیا ہوا
کچھ نہ پوچھو کیوں ہوا کیا کیا ہوا
جو ہوا حق میں مرے اچھا ہوا
وہ زمانے میں بہت رسوا ہوا
جو بھی ان کے حسن کا شیدا ہوا
مجرم عشق و وفا ہیں اور بھی
کیوں مرے ہی نام کا چرچا ہوا
اس کی نظروں میں ہے نرماہٹ بہت
وہ اگر پتھر ہوا تو کیا ہوا
بے ارادہ ہی تو اٹھی تھی نظر
کیوں اسی کا بزم میں چرچا ہوا
سمٹا سمٹا جس قدر محفل میں تھا
اس قدر بکھرا ہوں جب تنہا ہوا
نام والا تھا بہت راہیؔ مگر
نام لے کر آپ کا رسوا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.