کچھ نہ تیرے سوا سجھائی دے
کچھ نہ تیرے سوا سجھائی دے
تو فقط چار سو دکھائی دے
ڈور الفت سے باندھ لے یا تو
زلف زنجیر سے رہائی دے
زندگی اس کے نام کر دوں گا
دل تلک وہ اگر رسائی دے
معجزہ کوئی ایسا ہو یا رب
روئے دل جب اسے سنائی دے
تاج کاسے میں میرے شاہ رکھیں
ایسی مالک مجھے گدائی دے
دوست ہوں میں یقین کر لوں گا
بول کر جھوٹ مت صفائی دے
باقی ماندہ تری میں پونجی تھا
کھو کے شائمؔ نہ اب دہائی دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.