کچھ نہیں ہو رہا ہے کیا ہے یہ
آدمی رو رہا ہے کیا ہے یہ
کوئی اس کو ذرا جگائے تو
آسماں سو رہا ہے کیا ہے یہ
وہ جو آیا تھا امن کی خاطر
ظلم وہ بو رہا ہے کیا ہے یہ
صاف کرنی تھی گندگی من کی
ہاتھ منہ دھو رہا ہے کیا ہے یہ
پاس انساں کے صرف پیار ہی تھا
وہ بھی اب کھو رہا ہے کیا ہے یہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.