کچھ نہیں تیرے سوا سوچتے ہیں
تجھ کو ہی بہر خدا سوچتے ہیں
دیکھ کر چاند ستاروں کی روش
ہم ترے گھر کا پتا سوچتے ہیں
چھوڑیئے عشق کا فرسودہ خیال
آئیے کچھ تو نیا سوچتے ہیں
تیرے بن کیسے گزرتی یہ حیات
جاں ہی نکلے جو ذرا سوچتے ہیں
ہم جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے
پھر بھی اوروں کا برا سوچتے ہیں
ٹوٹ کر پھر نہیں جڑتا ہے دل
یہ کہاں اہل جفا سوچتے ہیں
تم کہ اپنوں سے عداوت ہے تمہیں
ہم کہ غیروں کا بھلا سوچتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.