کچھ رشتوں میں بٹ جاتا ہے
کچھ رشتوں میں بٹ جاتا ہے
تیرا پیار بھی گھٹ جاتا ہے
بھانپ کے چادر کی کوتاہی
تن بھی میرا سمٹ جاتا ہے
لوگ بھلا دیتے ہیں اس کو
جو منظر سے کٹ جاتا ہے
مٹی کی شہہ پا کر پودا
گملے میں بھی ڈٹ جاتا ہے
تم سے ملنے آ جاتا ہوں
جب جی میرا اچٹ جاتا ہے
طوطا بھی پنڈت کے گھر کا
اک دو منتر رٹ جاتا ہے
بانسری بنتے بنتے بادل
بانس کا سینہ پھٹ جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.