کچھ سازگار جب مرے حالات بھی نہیں
کچھ سازگار جب مرے حالات بھی نہیں
ایسے میں میرے سر پہ ترا بات بھی نہیں
مشتاق دید بھی نہیں یہ طرفہ بات ہے
دل میں خیال ترک ملاقات بھی نہیں
کہتا نہیں میں آپ کو بیگانہ خو مگر
پہلے سی مجھ پہ لطف و عنایات بھی نہیں
مجھ کو بنایا مملکت غم کا تاجدار
اور میرے لب پہ شکر کے کلمات بھی نہیں
کس سے کروں امید میں حاجت روائی کی
جز تیرے کوئی قبلۂ حاجات بھی نہیں
ساقی نے بھی مجھے نظر انداز کر دیا
مجھ پر نگاہ میر خرابات بھی نہیں
عاجزؔ ہوں خط لکھوں تو انہیں کس طرح لکھوں
کاغذ نہیں قلم نہیں داوات بھی نہیں
- کتاب : Mahbis-e-Gham (Pg. 101)
- Author : Aajiz Matavi
- مطبع : Aajiz Matavi (2001)
- اشاعت : 2001
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.