Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کچھ سمجھ آیا تو سمجھا مجھے معلوم نہیں

قیصر منور

کچھ سمجھ آیا تو سمجھا مجھے معلوم نہیں

قیصر منور

MORE BYقیصر منور

    کچھ سمجھ آیا تو سمجھا مجھے معلوم نہیں

    مجھ کو معلوم ہے اب کیا مجھے معلوم نہیں

    کس طرف جانا ہے بس اتنی خبر ہے مجھ کو

    کس طرف جاتی ہے دنیا مجھے معلوم نہیں

    میں تو بس پیاس بجھانے کے لیے آتا ہوں

    کس طرف جاتا ہے دریا مجھے معلوم نہیں

    دیکھ لیتا ہوں جہاں بھی وہ نظر آ جائے

    یہ در و بام و دریچہ مجھے معلوم نہیں

    اتنا معلوم ہے وہ مجھ کو بھلا لگتا ہے

    اب پرایا ہے کہ اپنا مجھے معلوم نہیں

    تم زمانے کا چلن پوچھ رہے ہو مجھ سے

    اپنے بارے میں بھی اتنا مجھے معلوم نہیں

    ہر کوئی اپنی سی تنہائی لیے پھرتا ہے

    کون ہے کتنا اکیلا مجھے معلوم نہیں

    اس گلی تک کوئی لے جائے تو کام ہو جائے

    گھر تو معلوم ہے رستہ مجھے معلوم نہیں

    آج زندہ ہوں یہی سوچ کے خوش رہتا ہوں

    کیا ہوئی عمر گزشتہ مجھے معلوم نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے