کچھ تھا اس کی یاد کا جادو اور کچھ ان فنکاروں نے
کچھ تھا اس کی یاد کا جادو اور کچھ ان فنکاروں نے
ظلم کیے ہیں کیسے کیسے پیٹھ کے پیچھے یاروں نے
ہم بھی سبکتگین بنے تھے اک دن دشت کے پہلو میں
ہم پر بھی مضمون لکھا تھا ان منفی کرداروں نے
وطن عزیز کی شان میں کس نے نوحہ لکھا رات گئے
کس کے نام کا پرچہ کاٹا وطن کے ان غداروں نے
صبح ہوئی تو شعر لکھے تھے شہر کی سب دیواروں پر
شام ہوئی تھی دیواروں پر نام لکھے تھے یاروں نے
چودہ سال سے ہم جس شخص کو ڈھونڈ رہے تھے یار ندیمؔ
آج اس شخص کو دیکھا ہم نقش بنی دیواروں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.