کچھ تو نقصان ہمیں اپنی شرافت میں ہوا
کچھ تو نقصان ہمیں اپنی شرافت میں ہوا
اور باقی جو بچا تھا سو محبت میں ہوا
مسئلہ جتنا بھی سنگین رہا ہو لیکن
فیصلہ جو بھی ہوا ہم سے وہ عجلت میں ہوا
شاخ سے ٹوٹا تو پامال کیا لوگوں نے
برگ کا حشر عجب عالم ہجرت میں ہوا
مجھ کو ارباب زمانہ سے کوئی لاگ نہ تھی
میں تو مردود جہاں بس تری شفقت میں ہوا
خاکساری پہ بہت ناز اسے تھا لیکن
اس کا ثانی بھی مگر کون رعونت میں ہوا
سرخ روئی ترے دربار میں کس نے پائی
طاق ویسے تو بہت میں بھی لیاقت میں ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.