کچھ تمھارے تو کچھ ہمارے ہوئے
کچھ تمھارے تو کچھ ہمارے ہوئے
اس محبت میں جو خسارے ہوئے
ہم نے تنہائیوں کے سارے پل
اپنے اشکوں سے ہیں سنوارے ہوئے
اب تو شدت سے یاد آتے ہیں
تیری قربت میں دن گزارے ہوئے
یہ تو ہیں اشک میری آنکھوں کے
تیری پلکوں پہ جو ستارے ہوئے
جب تلاطم کا سامنا تھا ہمیں
دور ہم سے بہت کنارے ہوئے
آج ملنا ہے تم نے کس کس سے
تم نے گیسو بھی ہیں سنوارے ہوئے
اٹھ کے ہم آ گئے تھے محفل سے
اس کی جانب سے جب اشارے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.