کچھ ان کے دل کو لگاتا ہوا سا کچھ تو ہے
کچھ ان کے دل کو لگاتا ہوا سا کچھ تو ہے
یہ رات رات جگاتا ہوا سا کچھ تو ہے
کرشمہ یہ ترے الفاظ کا نہیں پھر بھی
فضا میں زہر اگاتا ہوا سا کچھ تو ہے
اگر یہ موت کا سایہ نہیں تو پھر کیا ہے
قدم قدم پہ بلاتا ہوا سا کچھ تو ہے
نہ جاگ اٹھا ہو کہیں بیتی عمر کا لمحہ
رگوں میں شور مچاتا ہوا سا کچھ تو ہے
تعلقات کی خوشبو کہ رشتۂ ماضی
تمہاری بزم سے جاتا ہوا سا کچھ تو ہے
اک اہتمام خصوصی کے باوجود خمارؔ
یہ فاصلوں کو بڑھاتا ہوا سا کچھ تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.