کچھ یہاں فرق ہے اپنے کا نہ بیگانے کا
کچھ یہاں فرق ہے اپنے کا نہ بیگانے کا
ایک دستور ہے ہر دور میں میخانے کا
رقص مینا ہے نہ وہ دور ہے پیمانے کا
ان دنوں حال ہی کچھ اور ہے میخانے کا
میں تو ہر حال میں جی لوں گا مگر جلوۂ دوست
بن ترے دل نہیں گوشہ ہے یہ ویرانے کا
شہرت عام تو حاصل تھی پر ایسی بھی نہ تھی
لوگ عنوان بنا لیں مجھے افسانے کا
وہ گیا وقت کہ جب دل کو نہ تھی غم سے نجات
یہ زمانہ تو ہے ہنس ہنس کے جئے جانے کا
ایسے کھوئے رہے ہم راہ روی میں عظمتؔ
ہوش آیا نہیں منزل پہ ٹھہر جانے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.