کچھ زباں نہیں کھلتی کیفیت وہ طاری ہے
کچھ زباں نہیں کھلتی کیفیت وہ طاری ہے
خامشی کے لہجے میں بات چیت جاری ہے
تم کو کیا خبر کیا ہے عالم شب فرقت
جاں کو وحشتیں لاحق دل کو بے قراری ہے
بد حواس آنکھوں سے راستے کو تکتا ہوں
کچھ سمجھ نہیں آتا کس کی انتظاری ہے
گھومتی ہے آنکھوں میں ایک سانولی صورت
دل پہ یاد کا غلبہ لب پہ آہ و زاری ہے
لوگ میری غزلوں میں تم کو ڈھونڈ لیتے ہیں
شعر و شاعری کب ہے داستاں تمہاری ہے
جو تھے دل کی دل جوئی دور ہو چلے کاظمؔ
اب تو مشغلہ اپنا صرف دل فگاری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.