کنج دل میں ہے جو ملال اچھال
روشنی کے کنول اچھال اچھال
ڈھال تو اپنے مہر و ماہ و نجوم
دن اچھال اپنے ماہ و سال اچھال
بے سپر ہے یہ میری تنہائی
اے مری جان اپنی ڈھال اچھال
اپنی آسودگیٔ جاں کے لئے
میرے حصے میں کچھ وبال اچھال
ہو کوئی شعر شعر شور انگیز
فکر کوئی کوئی خیال اچھال
جو تجھے خود سے منفرد کر دے
کچھ تو ایسی نئی مثال اچھال
آئے گا پھر کوئی جواب اس کا
تو فضا میں کوئی سوال اچھال
خوف آنے لگا کمالؔ سے اب
میرے حصے میں کچھ زوال اچھال
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.