کوچۂ جاناں میں جا نکلے جو غلماں بھول کر
کوچۂ جاناں میں جا نکلے جو غلماں بھول کر
یاد ہو اس کو نہ پھر گلزار رضواں بھول کر
سنگ دل بے مہر بے دیں بے وفا سمجھے نہ ہم
کر دئیے صدقے حسینوں پر دل و جاں بھول کر
بوسۂ ابرو کو لے کر منہ پہ کھائی ہم نے تیغ
کچھ کیا تم نے نہ پاس تیغ عریاں بھول کر
کر کے توبہ قول ہے اب حضرت دل کا یہی
اب کبھی لیں گے نہ نام عشق خوباں بھول کر
خوں رلایا عمر بھر شوکتؔ فراق یار نے
مرتے مرتے بھی نہ نکلا کوئی ارماں بھول کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.