کوزہ گر نے عجب آہنگ بنا رکھا ہے
کوزہ گر نے عجب آہنگ بنا رکھا ہے
صرف اک مٹی سے ہر رنگ بنا رکھا ہے
اپنے برتاؤ پہ دنیا تو ذرا دھیان تو دے
تیری وحشت نے مجھے سنگ بنا رکھا ہے
زندگی تجھ کو میں اشعار میں ڈھالوں کیسے
قافیہ تو نے بہت تنگ بنا رکھا ہے
دفعتاً مارا ہے شب خون ہمارے دل پر
یاد کو تم نے تو سرہنگ بنا رکھا ہے
اختلافات بڑھانے کے لیے لوگوں نے
کیا کیا افسانہ پس جنگ بنا رکھا ہے
جس پہ کھلتے ہی نہیں خود کے معانی اب تک
اس کو کچھ لوگوں نے فرہنگ بنا رکھا ہے
شعر دلبرؔ کے تو چبھ جاتے ہیں اکثر دل میں
اس نے اولاد کو بے ڈھنگ بنا رکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.