کیا عجب وارفتگی ہے
کیا عجب وارفتگی ہے
بال دھرتی نوچتی ہے
کچھ نہیں تجھ سے تعلق
تو تو بسملؔ اجنبی ہے
سسکیاں یہ کہہ رہی ہیں
مفلسی ہے مفلسی ہے
یہ انا تم کو مبارک
پاس میرے نیستی ہے
جا نہیں سکتا میں صحرا
واں عجب دیوانگی ہے
رابطہ ہے اس خدا سے
جس نے بخشی زندگی ہے
رو رہا ہے ہنس رہا ہے
دوست غم ہے یا خوشی ہے
ابتدا سے انتہا تک
بے بسی ہی بے بسی ہے
زندگی میں تیری بسملؔ
خامشی ہی خامشی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.