کیا عجب یہ سر خوشی کا ہر خوشی کا راز ہے
کیا عجب یہ سر خوشی کا ہر خوشی کا راز ہے
عقل سچ سے اور دل پیہم لگن سے باز ہے
سینۂ بسمل سے مثل شور بربط ہائے ہو
زیست دیپک راگ اور نالوں کا جاری ساز ہے
سانس کی اس دھونکنی سے ہے سلگتے جسم و جاں
جذب و احساسات کی چیخیں ہی تو آواز ہے
خود میں بحر و بر دمن پربت بیاباں بود و ہست
خود سے خود کے آسماں تک اپنی ہر پرواز ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.