کیا اشک کی زبان میں غم بولتے نہیں
کیا اشک کی زبان میں غم بولتے نہیں
اس بات پر نہ جاؤ کہ ہم بولتے نہیں
تم تو سوال شوق پہ تصویر بن گئے
دنیا نے سچ کہا ہے صنم بولتے نہیں
دل توڑنا گناہ ہے چاہے وہ کفر ہو
اس مسئلے پہ اہل حرم بولتے نہیں
آواز دے رہی ہیں ہمیں تازہ الجھنیں
ہر چند ان کی زلف کے خم بولتے نہیں
وہ ہو گئے ہیں مہر بہ لب بعد التفات
احسان کر کے اہل کرم بولتے نہیں
نظریں تو چھیڑتی ہیں فسانے نئے نئے
تم بولتے نہیں کبھی ہم بولتے نہیں
مغرور ہو اگر کوئی اس شان کا تو ہو
سجدوں سے ان کے نقش قدم بولتے نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.