کیا بتاؤں کہ کیا تھا آنکھوں میں
کیا بتاؤں کہ کیا تھا آنکھوں میں
قہر کوئی بپا تھا آنکھوں میں
ایک سناٹا سا تھا آنکھوں میں
جیسے طوفاں چھپا تھا آنکھوں میں
دل میں آتش فشاں تھا زخم کوئی
اور دھواں اٹھ رہا تھا آنکھوں میں
جس کے دم سے تھی روشنی وہ ہی
خواب چبھنے لگا تھا آنکھوں میں
درد ڈھلنے لگے تھے اشکوں میں
ضبط ٹوٹا ملا تھا آنکھوں میں
گزرے وقتوں کی ہر مسرت کا
عکس دھندلا گیا تھا آنکھوں میں
خوف مایوسی بے بسی وحشت
کرب کا سلسلہ تھا آنکھوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.