کیا بتاؤں وہ کیسے ملتے ہیں
جیسے مفلس کو پیسے ملتے ہیں
جس طرح سے مجھے ملے ہیں آپ
آنے والوں سے ایسے ملتے ہیں
شہر میں ایسے کون ملتا ہے
لوگ گاؤں میں جیسے ملتے ہیں
کوئی جھگڑا نہیں ہمارے بیچ
جیسے ملتے تھے ویسے ملتے ہیں
ان سے مل کر سبق ملا مجھ کو
فیضؔ جیسے کو تیسے ملتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.