کیا حال دل سناؤں تجھے دیکھنے کے بعد
کیا حال دل سناؤں تجھے دیکھنے کے بعد
وہ دل کہاں سے لاؤں تجھے دیکھنے کے بعد
دیکھے بغیر تھے کئی شکوے گلے مگر
کیسے زباں پہ لاؤں تجھے دیکھنے کے بعد
مبہوت ہو گیا ہوں تری اک جھلک سے میں
لب کس طرح ہلاؤں تجھے دیکھنے کے بعد
دنیا کا ذکر کیا ہے کہ خود اپنے آپ کو
ممکن ہے بھول جاؤں تجھے دیکھنے کے بعد
سرشار ہو گیا ہوں تری اک نگاہ سے
اب کیا پیوں پلاؤں تجھے دیکھنے کے بعد
نظروں میں اشتیاق نظر ہی نہیں رہا
کس سے نظر ملاؤں تجھے دیکھنے کے بعد
آساں تھے پہلے سارے مسائل مرے لیے
اب کچھ سمجھ نہ پاؤں تجھے دیکھنے کے بعد
کس راستے سے ہو کے میں آیا نہیں ہے یاد
اب گھر کو کیسے جاؤں تجھے دیکھنے کے بعد
راہیؔ بھی میرے ساتھ تھا دیدار میں شریک
اب کیسے ساتھ لاؤں تجھے دیکھنے کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.