Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیا ہے دنیا دل نادان نے سمجھا کیا ہے

شفقت علی شفق

کیا ہے دنیا دل نادان نے سمجھا کیا ہے

شفقت علی شفق

MORE BYشفقت علی شفق

    کیا ہے دنیا دل نادان نے سمجھا کیا ہے

    گاہے غم گاہے خوشی اور یہاں رکھا کیا ہے

    صرف اعمال ہیں انساں کا اثاثہ کیا ہے

    چھوڑ کر جانا ہے سب کچھ یہاں اپنا کیا ہے

    ٹھوکریں کھائی ہیں جس نے ذرا اس سے پوچھو

    تم نے دہلیز کے پتھر کو بھی سمجھا کیا ہے

    یہ کیا سمجھیں گے وفا رسم محبت اخلاق

    آج کے دور کے انسان نے دیکھا کیا ہے

    پھول اور پھل کی تمنا تو ہے جائز لیکن

    غور اس پر بھی کریں آپ نے بویا کیا ہے

    کسی معذور کا بیکس کا اڑاؤ نہ مذاق

    کیا پتہ اپنے مقدر میں بھی لکھا کیا ہے

    زندگی سے ہے مری لپٹی ہوئی گرد سفر

    میں نے دیکھا ہے جہاں آپ نے دیکھا کیا ہے

    اندھی تقلید نہ کر سوچ سمجھ دیکھ شفقؔ

    رخ ہوا کا ہے کدھر وقت کا منشا کیا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے