کیا ہے گر بے ثبات ہیں ہم لوگ
کیا ہے گر بے ثبات ہیں ہم لوگ
حاصل کائنات ہیں ہم لوگ
سینۂ وقت میں دھڑکتے ہیں
تازہ تر واردات ہیں ہم لوگ
ہم سے پاتا ہے نور روئے سحر
ویسے کہنے کو رات ہیں ہم لوگ
ہم سے کچھ بھی نہیں ہے نا ممکن
فاتح ممکنات ہیں ہم لوگ
زخم کھاتے ہیں مسکراتے ہیں
خوگر حادثات ہیں ہم لوگ
پیاس اپنی بجھا نہی سکتے
گو بظاہر فرات ہیں ہم لوگ
اپنی منزل نہیں کوئی جوہرؔ
رہ گزار حیات ہیں ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.