کیا ہے قسمت میں قلب مائل کی
کیا ہے قسمت میں قلب مائل کی
حد نہیں رنج کے وسائل کی
دست بردار ہے مسیحائی
دیکھ حالت اب اپنے گھائل کی
وہ کہ ہر مسئلے کا میرے حل
میں کہ جڑ اس کے سب مسائل کی
کتنا پھیلا ہے زہر وحشت کا
کتنی تاثیر ہم نے زائل کی
کاسۂ عشق میں وفا کی بھیک
اور کیا آرزو تھی سائل کی
ان کی ضد کا تھا سامنا راغبؔ
دھجیاں اڑ گئیں دلائل کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.