کیا ہم کو دیا شام نے کیا دے گا سویرا
کیا ہم کو دیا شام نے کیا دے گا سویرا
ہوگا نہ کبھی ختم یہ دن رات کا پھیرا
خیمے کو سنبھالیں گی نہ کمزور طنابیں
آندھی ہے بہت زور کی اڑ جائے گا ڈیرا
ہمزاد ترے شہر میں پھرتے ہیں سر عام
ہر گھر میں ہے سناٹے کے بھوتوں کا بسیرا
کثرت سے گھٹاؤں کی نظر آیا نہ سورج
ہے چاند کے اطراف سیہ ابر کا گھیرا
آکاش میں تارے ہیں نہ دھرتی پہ ہیں جگنو
اف رات بلاؤں کی یہ جنگل کا اندھیرا
ناگن ہو کوئی زلف کی جادو کا کوئی ناگ
جھومیں گے مری بین پہ سب میں ہوں سپیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.