کیا کہیں کیا کچھ رہا کیا کہہ گئے
کیا کہیں کیا کچھ رہا کیا کہہ گئے
ہم انہیں بس دیکھتے ہی رہ گئے
راحتیں ان پر دو عالم کی نثار
تیرے دیوانے جو صدمے سہ گئے
یاد آئیں اگلی اشک افشانیاں
اور دونوں مسکرا کر رہ گئے
حالت دل سب پہ واضح ہو گئی
بے ارادہ چند آنسو بہہ گئے
سوچتے ہیں ہر دفعہ مل کر انہیں
ان سے کیا کہنا تھا اور کیا کہہ گئے
معذرت خواہ ہیں کہ مے کے باب میں
ہم نشے میں جانے کیا کچھ کہہ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.