کیا کہیں لطف و عنایات کسے کہتے ہیں
کیا کہیں لطف و عنایات کسے کہتے ہیں
پوچھئے ہم سے کہ صدمات کسے کہتے ہیں
اپنے بارے میں تو ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں
کیا بتائیں کہ غم ذات کسے کہتے ہیں
کر دیا غرق مجھے تم نے سہارا دے کر
یہ عنایت ہے تو پھر گھات کسے کہتے ہیں
حوصلہ ہارنا فطرت میں نہیں ہے شامل
ہم کو معلوم نہیں مات کسے کہتے ہیں
ہم تغافل کی شکایت نہیں کرتے لیکن
یہ بتاؤ کہ عنایات کسے کہتے ہیں
آپ نے دل کو کھلونے کی طرح توڑ دیا
آپ کیا جانیں کہ جذبات کسے کہتے ہیں
کون در پردہ ترے عشق میں ڈوبا ہے شکیلؔ
لوگ جا جا کے تری بات کسے کہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.