کیا کہیں یہ جبر کیسا زندگی کے ساتھ ہے
کیا کہیں یہ جبر کیسا زندگی کے ساتھ ہے
ہم کسی کے ساتھ ہیں اور دل کسی کے ساتھ ہے
زندہ رکھنے کی روایت آستیں کے سانپ کی
اک نہ اک ہمدرد بھی ہر آدمی کے ساتھ ہے
اپنی اپنی مصلحت ہے اپنا اپنا ہے مفاد
ورنہ اس دنیا میں کب کوئی کسی کے ساتھ ہے
ہو چکی ہیں مشکلات راہ سب پر آشکار
اب جو میرے ساتھ ہے اپنی خوشی کے ساتھ
وضع داری کی قسم ہے شہر میں بس اک رئیسؔ
دیکھیے جب بھی اسے زندہ دلی کے ساتھ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.