کیا کہوں میں نے کیسی کھائی چوٹ
کیا کہوں میں نے کیسی کھائی چوٹ
پیٹ اکھڑا کمر میں آئی چوٹ
جس پہ بیتی نہ وہ ہو وہ کیا جانے
ان کو اک کھیل ہے پرائی چوٹ
اور کھاؤ ذرا قلا بازی
تم نے اپنے گنوں سے کھائی چوٹ
میرے دکھ کا شریک کون ہوا
اپنی اپنی سبھوں نے گائی چوٹ
گود لینا مجھے نہ راس آیا
یہ نئی طرح کی اٹھائی چوٹ
میرے چہرے سے ہو گئی ظاہر
لاکھ میں نے بہن چھپائی چوٹ
اب بڑھوتی میں درد ہوتا ہے
ہڈیوں نے بہت چرائی چوٹ
کوئی سودا نہ تھا مرے قابل
جا کے بازار میں میں لائی چوٹ
آنسو بھر آئے ان کی آنکھوں میں
میں نے شیداؔ کو جب دکھائی چوٹ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.