کیا خبر تھی یہ دن بھی دیکھیں گے
کیا خبر تھی یہ دن بھی دیکھیں گے
خون بوئیں گے صبر کاٹیں گے
کس کو منصف کہیں کسے قاتل
بچ رہے کل تلک تو سوچیں گے
میں اگر یوں ہی سر اٹھاتا رہا
لوگ اپنے ہی بت کو پوجیں گے
آپ اپنا بھی جائزہ لے لیں
ہم تو اپنی سزا کو پہنچیں گے
قوم مذہب زمین رنگ زباں
یوں ہی کب تک لکیریں کھینچیں گے
کیا تمہیں بھی گمان تھا انجمؔ
ہم خود اپنے بدن کو نوچیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.