Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیا کیا نہ دوستی کے جنازے اٹھائے ہیں

خورشید احمد ملک

کیا کیا نہ دوستی کے جنازے اٹھائے ہیں

خورشید احمد ملک

MORE BYخورشید احمد ملک

    کیا کیا نہ دوستی کے جنازے اٹھائے ہیں

    تھک ہار کر عدو کے علاقے میں آئے ہیں

    آ دیکھ زندگی تری عزت کے واسطے

    زخمی لبوں سے ہم نے تبسم لٹائے ہیں

    کس سے کریں سوال کے آوا بھی چاہیے

    ہم نے بھی چاک پر کئی کوزے بنائے ہیں

    تیزاب چھڑکے جائیں گے روئے گلاب پر

    سنتے ہیں گلستاں میں وہ تشریف لائے ہیں

    ماضی کو حال کرنے کی یہ بھی ہے اک للک

    آواز تو نے دی ہے تو ہم لوٹ آئے ہیں

    ہم پر ہی روشنی کی امامت ہوئی تمام

    ہم نے دئے ہواؤں کے گھر میں جلائے ہیں

    صحرا میں زندگی کی علامت بھی ڈھونڈھنا

    ہم بھی کئی سراغ وہاں چھوڑ آئے ہیں

    کھینچی تھی تم نے حد وفا کی جہاں لکیر

    ہم حسرتیں تمام وہاں چھوڑ آئے ہیں

    یہ ہے کسی کے غم کی شریعت کا اہتمام

    آنکھیں مری ضرور ہیں آنسو پرائے ہیں

    تحفے میں تم نے بھیجے تھے بجھتے دئے تمام

    اور ہم تمہارے واسطے خورشیدؔ لائے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے