کیا متفق ہیں آپ بھی میرے خیال سے
کیا متفق ہیں آپ بھی میرے خیال سے
چہرے دکھائی دیتے ہیں دست سوال سے
یہ بات پوچھ آئیے اہل کمال سے
کب تک جڑے رہیں گے عروج و زوال سے
آوازیں دے رہی ہیں ازل سے حقیقتیں
آدم نکل سکا نہ عقائد کے جال سے
قحط ہنر میں اہل ہنر کی تلاش ہے
ملتے تو ہیں یہ اب بھی مگر خال خال سے
حالات اپنے جب بھی مخالف ہوں دوستو
اس وقت کام چلتا نہیں ہے مثال سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.