کیا نہیں میری ہتھیلی میں سما سکتا ہے
کیا نہیں میری ہتھیلی میں سما سکتا ہے
جب ترا ہاتھ مرے ہاتھ میں آ سکتا ہے
اور تو خیر نہیں بات کسی کے بس کی
ہاں پکاسو تری تصویر بنا سکتا ہے
تجھ کو گرنے نہیں دوں گا میں یقیں کر میرا
ہاتھ اپنا تو مری اور بڑھا سکتا ہے
ایک شہزادہ ہے جو نیند میں ہے برسوں سے
تیرا بوسہ ہی اسے ہوش میں لا سکتا ہے
میں وہ خوشبو ہوں اکیلی رہی ہے جو جنموں
کیا کوئی پھول مرا ساتھ نبھا سکتا ہے
آبلے کیا ہیں فقط قلب کی ہریالی ہیں
تو بھی اس دشت میں کچھ پیڑ لگا سکتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.