کیا پہنتا بدن کفن کے بعد
خاک ہے سب یہ پیرہن کے بعد
جان دے سکتے ہیں تمہیں بھی ہم
جان لیکن سنو وطن کے بعد
میں پریشان اتنا ہو نہ سکا
ہوتا بھی کتنا پرشکن کے بعد
کیا عجب تیزی زندگی میں ہے
چل رہا ہوں میں پر بدن کے بعد
وصل کر ہجر کو گنوا دیا ہے
جو ملا تھا بڑے جتن کے بعد
سر سبھی خوب ہیں مگر اس کی
چوڑیوں کی کھنن کھنن کے بعد
یہ بدن پھر بھی خاک ہونا ہے
روح کا کیا کریں بدن کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.