Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیا پتہ تھا ایک دن ہم بے ہنر ہو جائیں گے

احمد ارسلان

کیا پتہ تھا ایک دن ہم بے ہنر ہو جائیں گے

احمد ارسلان

MORE BYاحمد ارسلان

    کیا پتہ تھا ایک دن ہم بے ہنر ہو جائیں گے

    غم کے طوفاں ہم پہ حاوی اس قدر ہو جائیں گے

    جو تصور میں مرے دن رات کرتے ہیں طواف

    رب نے چاہا تو وہ میرے ہم سفر ہو جائیں گے

    مشکلوں کا آفتوں کا ڈر نہیں کوئی مجھے

    مرحلے ماں کی دعاؤں سے تو سر ہو جائیں گے

    آج غم ہے کل خوشی کے دن بھی آئیں گے ضرور

    مشکلوں کے لمحے یوں تو مختصر ہو جائیں گے

    کاروائی جب کرو گے نیک لوگوں کے خلاف

    دیکھ لینا سارے حربے بے اثر ہو جائیں گے

    وہ بہت ہی خوش ہوئے تھے چھوڑ کر تنہا ہمیں

    یہ گماں تھا ان کو اب ہم در بدر ہو جائیں گے

    آپ کہتے ہو سکھائیں شعر کے ان کو رموز

    وہ اگر چھا جائیں گے ہم بے اثر ہو جائیں گے

    شکر رب کرتا رہے گا لمحہ لمحہ ارسلانؔ

    آپ قسمت سے کبھی میرے اگر ہو جائیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے