کیا پتہ تھا مسئلہ یوں حل مرا ہو جائے گا
کیا پتہ تھا مسئلہ یوں حل مرا ہو جائے گا
کوئے جاناں ایک دن مقتل مرا ہو جائے گا
اس قدر کچلا ہے سب نے خوں نکلنے تک مجھے
اب تو لگتا ہے یہ دل دلدل مرا ہو جائے گا
پہلے کیول شک ہی تھا پر عشق کر کے طے ہے یہ
نام مرنے والوں میں اول مرا ہو جائے گا
جستجو میں تیری یوں بھٹکا ہوں صحرا میں کہ اب
اور دو پگ چل دوں تو جنگل مرا ہو جائے گا
بحث میں کیوں ساتھ تیرے وقت میں ضائع کروں
آج بے شک ہے ترا پر کل مرا ہو جائے گا
مت نمائش حسن کی کرنا سفرؔ کے سامنے
خود ہی وہ کہتا ہے من چنچل مرا ہو جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.