کیا قیامت ہے کہ عیاری ہی فن کاری ہوئی
کیا قیامت ہے کہ عیاری ہی فن کاری ہوئی
فتنہ پرور قاتلوں کے نام سرداری ہوئی
ان دنوں رائج ہوا ہے خوب طرز منصفی
خوں بہا تھا جس کا حق اس کی گرفتاری ہوئی
اس لیے ہم سے خفا ہے مصلحت کوشوں کی بھیڑ
شہریاروں کی نہ ہم سے ناز برداری ہوئی
چند لمحے کیا تری پلکوں کے سائے میں چلے
پھر کبھی شعلوں پہ چلنے میں نہ دشواری ہوئی
اس حقیقت پر کبھی تاریخ روئے گی بہت
وجہ میری ہار کی اپنوں کی غداری ہوئی
اے مرے لوگو نہ جانے کوچ کب کرنا پڑے
کیا کبھی سوچا سفر کی کتنی تیاری ہوئی
جستجوئے منزل تاباں ہو شعروں میں نعیمؔ
کیا مزہ گر دل پہ بجھنے کی فضا طاری ہوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.