کیا سب کی نظر میں ہے اوقات سمجھتے ہیں
کیا سب کی نظر میں ہے اوقات سمجھتے ہیں
دیوانے سہی پھر بھی یہ بات سمجھتے ہیں
معلوم نہیں شاید مفہوم سحر ان کو
جو لوگ اجالوں کو ظلمات سمجھتے ہیں
ناداں ہو ابھی تم نے دنیا کو نہیں دیکھا
ہم سارے زمانے کے حالات سمجھتے ہیں
شکوہ ہی نہیں کرتے ہم ان سے جفاؤں کا
ہر زخم محبت کو سوغات سمجھتے ہیں
یہ اہل بصیرت ہیں مظلوم کی آنکھوں سے
بہتے ہوئے آنسو بھی برسات سمجھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.