کیا سر تحریر ہے اور کیا پس تحریر دیکھ
کیا سر تحریر ہے اور کیا پس تحریر دیکھ
یعنی ہر اک تخریب کے پردے میں اک تصویر دیکھ
تھی ہر اک تخریب کے پردے میں اک تعمیر دیکھ
غور سے ماضی میں اپنے حال کی تصویر دیکھ
کون پابند وفا ہے کون ہے ننگ وفا
شمع کی آغوش میں پروانے کی تقدیر دیکھ
بن گیا ہے آج کی تہذیب کا یہ آئنہ
ہر بدی کی نیکیوں کے نام سے تشہیر دیکھ
دیکھنا ہی ہے تو تنکا دیکھ اپنی آنکھ کا
دوسرے کی آنکھ کا اے دوست مت شہتیر دیکھ
وقت کی ہوتی ہیں غازیؔ سب کرشمہ سازیاں
منکر تقدیر کو بھی مائل تقدیر دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.