کیا شور اسے دن کا کیا رات کی خاموشی
کیا شور اسے دن کا کیا رات کی خاموشی
جس شخص پہ طاری ہو حالات کی خاموشی
کیا حشر اٹھاتی ہے کیا خوف بڑھاتی ہے
پوچھے کوئی دلہن سے بارات کی خاموشی
جو کچھ بھی کہا تم نے سب مان لیا ہم نے
کس بات کا اب غصہ کس بات کی خاموشی
اک وقت تو ایسا بھی دیکھا ہے کبھی ہم نے
صدیوں پہ گراں گزری لمحات کی خاموشی
اک سلجھا ہوا پہلو پازیب کی جھنکاریں
اک الجھی ہوئی گتھی نغمات کی خاموشی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.