کیا سناؤں میں تجھے اپنی کہانی جانی
کیا سناؤں میں تجھے اپنی کہانی جانی
دونوں ہاتھوں سے لٹائی ہے جوانی جانی
ایک تو تیری محبت میں تڑپتا ہوا دل
اور پھر اس پہ مری شوخ بیانی جانی
ڈال کر پیالوں میں شعلوں کو گٹک جاتے تھے
ہم جوانی میں کہاں پیتے تھے پانی جانی
ایک تو ایک محبت مری لا فانی ہے
باقی ہر چیز ہے اس دنیا میں آنی جانی
آج بادل بھی ہیں کچھ اور ہی نیلے نیلے
تیری چنری بھی ہے حد سے سوا دھانی جانی
ان ث ان ث مرے احوال طلب کرتا ہے
سن کبھی حال مرا میری زبانی جانی
وہ نہیں سنتا ہے میری تری شاید سن لے
اس لئے تجھ کو سناتا ہوں کہانی جانی
رفتہ رفتہ مری نظروں سے ہوا وہ اوجھل
اور میں آواز لگاتا رہا جانی جانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.