کیا تم نے بھی ہے کل رتجگا کیا
تمہیں بھی عشق ہم سے ہو گیا کیا
مرا تو مدعا تو مسئلہ تھی
بچھاتا گر تجھے تو اوڑھتا کیا
یہاں جس کو بھی دیکھو زعم میں ہے
ہمارے شہر کو آخر ہوا کیا
مرے اطراف میں تیری صدا تھی
تجھے دیر و حرم میں ڈھونڈھتا کیا
ہے تیرے ذہن میں ترک تعلق
تجھے پھر ہم سا کوئی مل گیا کیا
بھٹکنا جب میری قسمت میں شامل
پتہ صحراؤں کا پھر پوچھنا کیا
میں اس کے ساتھ اڑتا جا رہا تھا
مرے پیچھے تھی وہ بہکی ہوا کیا
زمانہ پر بھروسہ کر لیا ہے
نظرؔ تو ہو گیا ہے باؤلا کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.