کیا وقت سحر حوصلہ باقی ہو دعا کا (ردیف .. م)
کیا وقت سحر حوصلہ باقی ہو دعا کا
جب کر کے دعا دیکھتے ہوں روئے سحر ہم
تو چاند سے بہتر ہے کہ رونق ترے منہ پر
پاتے ہیں فزوں شام سے بھی وقت سحر ہم
بن ٹھن کے ہو وہ رشک پری سامنے جس دم
کیوں غش ہمیں آ جائے نہ آخر ہیں بشر ہم
دربانوں کی شفقت سے رہائی نہیں ہوتی
برسوں میں کسی دن اسے پاتے ہیں اگر ہم
ہر وضع کے انساں سے ملاقات ہے ان کو
سب خلق مدارات کے قابل ہے مگر ہم
جاتے کدھر آتش کدۂ عشق سے اڑ کر
مانند سمندر کے اگر رکھتے بھی پر ہم
اب چین سے سونا تہ افلاک ہمیشہ
اے اہل زمیں مژدہ ہو تم کو گئے مر ہم
دیکھے ہیں مگر بکھرے ہوئے بال کسی کے
کچھ آج شہیدیؔ کا عجب حال ہے درہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.