کیا ضرورت تھی تجھے ساتھ مرے مرنے کی
کیا ضرورت تھی تجھے ساتھ مرے مرنے کی
جب ترے پاس نہیں بات کوئی کرنے کی
تو نے ہونٹوں کو لگایا ہی نہیں ہونٹوں سے
میرے سینے کو ضرورت تھی ہوا بھرنے کی
اپنی آہٹ سے ہی گھبرائے ہوئے رہتا ہوں
ورنہ رستے میں کوئی چیز نہیں ڈرنے کی
آج لگتا ہے کہ بستی سے گزر ہوگا مرا
ریت پیروں میں جو آئی ہے کسی جھرنے کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.