کیا ضروری ہے کی پھندے پے ہی لٹکا جائے
کیا ضروری ہے کی پھندے پے ہی لٹکا جائے
بن کے فولاد چلو ہجر کو کاٹا جائے
کون ہے کس کو بیاباں میں پکارا جائے
خود ہی اب پاؤں کے کانٹوں کو نکالا جائے
اتنی جلدی نہ اسے دل میں بسایا جائے
اور کچھ روز نئے شخص کو پرکھا جائے
عین ممکن ہے پلٹ کر تمہیں دے دیں نہ جواب
اب نئی نسل کے بچوں کو نہ ٹوکا جائے
اک دفعہ ڈوب کے نکلا ہوں یہی کافی ہے
کون اب عشق کے دریا میں دوبارہ جائے
میں اثرؔ عشق میں تنہا تو خطا وار نہیں
اس کے سر بھی کوئی الزام لگایا جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.