کیوں بے وفا کو ڈھونڈھیں وفاؤں کے شہر میں
کیوں بے وفا کو ڈھونڈھیں وفاؤں کے شہر میں
انساں کہاں ملے گا خداؤں کے شہر میں
اس جستجو میں کوئی تو چہرہ نظر پڑے
ہم پھر رہے ہیں کب سے ہواؤں کے شہر میں
ممکن ہے وقت آمد طوفاں کی دے خبر
کتنی گھٹن ہے آج ہواؤں کے شہر میں
ہم اپنے دل کا ساز شکستہ لئے ہوئے
پھرتے ہیں کب سے نغمہ سراؤں کے شہر میں
حاصل جنہیں عمل کی ہیں معجز نمائیاں
دیکھے ہیں وہ بھی لوگ دعاؤں کے شہر میں
مجبورئ حیات وصیؔ اس کا نام ہے
آئے ہیں بھیک لینے گداؤں کے شہر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.