Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیوں بھلا چلمن کو سرکانے پہ وہ مائل نہیں

سید غافر رضوی فلک چھولسی

کیوں بھلا چلمن کو سرکانے پہ وہ مائل نہیں

سید غافر رضوی فلک چھولسی

MORE BYسید غافر رضوی فلک چھولسی

    کیوں بھلا چلمن کو سرکانے پہ وہ مائل نہیں

    کون سا دریا ہے وہ جس کا کوئی ساحل نہیں

    در حقیقت ہے یہی معراج عشق و عاشقی

    میرے اس کے درمیاں اب کوئی بھی حائل نہیں

    اس کی شمشیر نظر نے چاک کر ڈالا جگر

    بے وفا ہوتے ہوئے لگتا ہے وہ بزدل نہیں

    پڑھ لیا آنکھوں کے خامے سے لکھی تحریر کو

    مسلک عشاق شاہد ہے کہ میں جاہل نہیں

    عشق کے چہرے پہ بدنامی کا غازہ مل دیا

    کوئی چادر کوئی پردہ کوئی بھی محمل نہیں

    قبل از رسوائی اس احقر سے کر لیتے سوال

    ظاہراً تو سخت ہوں لیکن میں پتھر دل نہیں

    بن سکے جو آپ کے مغرور ماتھے کا تلک

    کیا ہمارے خون کی سرخی بھی اس قابل نہیں

    میری غربت دیکھ کر پتھر بھی خوں رویا کئے

    جب کہ بے جانوں کے سینوں میں کوئی بھی دل نہیں

    کوئی نالہ کوئی گریہ کوئی آنسو کوئی آہ

    کوئی فریاد الم انگیز لا حاصل نہیں

    ہوں طنین عشق کی وادی میں مثل گمشدہ

    یاد یاراں سے مبرا کوئی سی محفل نہیں

    در بہ در قریہ بہ قریہ کو بہ کو دیوانہ وار

    ہر جگہ ڈھونڈا اسے لیکن کوئی حاصل نہیں

    خستگی سے سر جھکا کر قلب میں جب کی نظر

    تب لگا اس ذات سے اک لمحہ خالی دل نہیں

    مستقل میں کر رہا ہوں آتشی دریا عبور

    قصد محکم ہو تو کوئی کام بھی مشکل نہیں

    اے فلکؔ میں نے جلا ڈالی ہیں ساری کشتیاں

    کیونکہ اس منزل سے آگے کوئی بھی منزل نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے