کیوں بگاڑی بات الٹی بات سے
کیوں بگاڑی بات الٹی بات سے
بن رہی تھی بات سیدھی بات سے
جھوٹ کو سچ بات میں نے کیا کہا
سب ہوئے حیران میری بات سے
کیا عجب ہیں بھوکے میرے دیش کے
بھر رہے ہیں پیٹ خالی بات سے
کس قدر جلدی میں ہے یہ آدمی
تنگ آ جاتا ہے آدھی بات سے
ہار کر دل سے ہوا احساس یہ
کچھ نہیں بنتا سیاسی بات سے
ان سنا مجھ کو کیا اور یہ کہا
متفق ہوں میں تمہاری بات سے
اب ہمارے کام کے تم ہو نہیں
بھر گیا ہے دل تمہاری بات سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.