کیوں دوستوں کی بزم میں آتے نہیں ہو تم
کیوں دوستوں کی بزم میں آتے نہیں ہو تم
اب دوستی کا ہاتھ بڑھاتے نہیں ہو تم
اب خواب میں بھی مجھ کو ستاتے نہیں ہو تم
کیوں دل یہ پہلے جیسا دکھاتے نہیں ہو تم
ہر دم اداس رہتے ہو کیا بات ہو گئی
مژدہ کوئی خوشی کا سناتے نہیں ہو تم
کیوں تھم گیا ہے دوست محبت کا کارواں
اب محفلیں ادب کی سجاتے نہیں ہو تم
ہم کو تمہاری بات پہ کیسے یقین ہو
سنتے ہیں اپنا عہد نبھاتے نہیں ہو تم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.